باکسر محمدوسیم کی 22نومبر کو دبئی میں فائٹ ہوگی،تیاریاں جاری

باکسر محمدوسیم کی 22نومبر کو دبئی میں فائٹ ہوگی،تیاریاں جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی)پاکستانی باکسرمحمد وسیم کا کہنا ہے کہ ایم ٹی کے گلوبل کے پلیٹ فارم سے 22نومبر کو دبئی میں فائٹ ہوگی، حریف باکسر کون ہوگا آئندہ چند روز میں فیصلہ ہوجائے گا۔تفصیلات کے مطابق محمد وسیم اب تک 10 مقابلوں میں سے9 جیت چکے ہیں، محمد وسیم نے آخری فائٹ میں فلپائنی باکسر کونراڈوٹینامر کو 62سیکنڈ میں زیر کیا تھا۔اپنے ایک بیان میں باکسر نے اپنی جسمانی طاقت کا راز بھی بتایا، ان کا کہنا تھا کہ باکسر کے لیے سائیکلنگ بہترین ورزش ثابت ہوتی ہے، میری ٹریننگ میں سائیکلنگ کو لازمی رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سائیکلنگ سے باکسر کے گھٹنے اور ٹانگیں مضبوط ہوتی ہیں، سرد موسم کے باوجود 30سے 40 میل سائیکلنگ کرتے ہیں، اگلی فائٹ کی تیاری اسکاٹ لینڈ میں کررہا ہوں۔واضح رہے کہ 14 ستمبر کو باکسر محمد وسیم نے دبئی میں منعقدہ پروفیشنل باٹ جیتی تھی، محمد وسیم نے فلپائنی باکسر کو پہلے ہی رانڈ میں ناک آٹ کردیا تھا۔یاد رہے کہ محمد وسیم ایک سال بعد رنگ میں دوبارہ اترے تھے، جیت سے ان کی رینکنگ میں بہتری آئے گی۔خیال رہے کہ دبئی میں پروفیشنل باٹ جیتنے پر وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے باکسر محمد وسیم کے لیے پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔