آسٹریلوی نائب کپتان ایلکس بھی ’ورلڈکلاس‘بابراعظم سے متاثر

آسٹریلوی نائب کپتان ایلکس بھی ’ورلڈکلاس‘بابراعظم سے متاثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سڈنی میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم کی شاندار بلے بازی سے شائقینِ کرکٹ کے ساتھ ساتھ مخالف ٹیم کے کھلاڑی بھی خوب محظوظ ہوئے۔۔ آسٹریلوی ٹیم کے نائب کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین ایلکس کیری نے سڈنی میں میچ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کی عمدہ بلے بازی نے مجھے بہت متاثر کیا ہے۔
 ایلکس کیری کا کہنا تھا کہ ہم انہیں بہت پہلے آ?ٹ کرنا چاہتے تھے مگر انکی عمدہ کارکردگی نے بتایا کہ بابر اعظم بلا وجہ ٹی 20 فارمیٹ میں نمبر ون پلیئر نہیں ہیں۔آسٹریلوی نائب کپتان نے اپنی ٹیم کے بالنگ اٹیک کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ سیریز کے آئندہ میچوں میں ہمارے بالر جلد ہی بابر اعظم کو قابو کرلیں گے، آسٹریلیا کے پاس مچل سٹارک اور کین رچرڈسن جیسے شاندار بالر موجود ہیں جو کسی بھی بلے باز کو پویلین کی راہ دکھانیکی صلاحیت رکھتے ہیں۔