پی ایس ایل 5ڈرافٹ،کوئنٹہ گلیڈی ایٹرز پہلا کھلاڑی منتخب کریگی

پی ایس ایل 5ڈرافٹ،کوئنٹہ گلیڈی ایٹرز پہلا کھلاڑی منتخب کریگی

  



لاہور(آن لائن)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے 5 ویں ایڈیشن کے ڈرافٹ میں پہلے رانڈ کا پک آرڈر تیار کرنے کے لیے تقریب قذافی سٹیڈیم میں ہوئی، فرنچائز ٹیموں کے نمائندے، پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان شریک ہوئے۔سٹریٹ کرکٹ میں اختیار کئے جانے والے روایتی طریقہ کار کی مدد سے بیٹ کو مٹی پر تحریر شدہ نمبروں پر رکھ کر باریاں لگائی گئیں۔نمبرز چیئرمین پی سی بی نے لکھے بیٹ چیف ایگزیکٹو نے رکھا، سب فرنچائزز نے باری باری بیٹ کے نیچے چھپے نمبروں پر اپنے لوگو رکھے۔پی ایس ایل میں سٹریٹ کرکٹ کا تڑکہنتائج کے مطابق سب سے پہلے کھلاڑی منتخب کرنے کا حق دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو حاصل ہوا، دوسرے نمبر پر لاہور قلندرز، تیسرے نمبر پر ملتان سلطانز کرکٹرز کو منتخب کرسکیں گے۔دو مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ چوتھے، 2017کی چمیپئن پشاور زلمی پانچویں اور کراچی کنگز چھٹے نمبر پر پلیئرز منتخب کریں گے۔ڈرافٹ کا عمل 6اور 7دسمبر کو مکمل کیا جائے گا۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا 5واں ایڈیشن مکمل طور پر پاکستان میں ہوگا اور اس مقصد کے لیے پی سی بی کی جانب سے تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے، لیگ کے میچز20فروری2020سے شروع ہوکر22مارچ2020تک جاری رہیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی