ٹی ٹونٹی انڈر 18 ویمنزچیمپئن شپ،ٹیم  انتخاب کیلئے ٹرائلز کا اعلان 

 ٹی ٹونٹی انڈر 18 ویمنزچیمپئن شپ،ٹیم  انتخاب کیلئے ٹرائلز کا اعلان 

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر)خواتین کرکٹ کے فروغ کی پالیسی پر عمل پیرا پاکستان کرکٹ بورڈنے آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈکپ 2021 کی تیاریوں کے سلسلے میں انڈر 18 ویمنز کے انتخاب کے  لیے  ٹرائلز کا اعلان کردیا ہے۔پی سی بی  کے سکلز ٹوشائن پروگرام کے تحت 5 نومبر سے  شروع ہونے  والے ٹرائلز ملک بھر کے 8 مختلف شہروں میں جاری رہیں گے۔ لاہور، ملتان، ایبٹ آباد، بہالپور، فیصل آباد، کراچی، پشاور اور راولپنڈی میں ٹرائلز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ٹرائلز میں ا علیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین کرکٹرز ٹی ٹونٹی انڈر 18 چیمپئن شپ میں شرکت کریں گی۔ چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے  والی کھلاڑیوں کو 16 روزہ تربیتی کیمپ میں طلب کیا جائے گا۔سکلز ٹوشائن پروگرام کا مقصد گراس روٹ لیول پر کھیل کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔ پروگرام کے تحت ملک بھر سے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کی جاتی ہے۔سکلز ٹو شائن پروگرام کے تحت ملک کے  6 مختلف شہروں میں ٹرائلز کا آغاز 5 نومبر سے ہوگا۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں 2 روزہ ٹرائلز کا سلسلہ 6 نومبر تک جاری رہے  گا۔بہالپور میں ٹرائلز 6 نومبر کوبہالپور اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔انضمام الحق ہائی پرفارمنس اکیڈمی ملتان  میں  ٹرائلز 7 نومبر  کوہوں گے۔8 نومبر کو ٹرائلز ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں منعقد کیے  جائیں گے۔ سعید اجمل اکیڈمی فیصل آباد اور قیوم اسٹیڈیم پشاور میں ٹرائلز 9 نومبر کو ہوں گے۔کراچی اور راولپنڈی میں ٹرائلز کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی