پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسراٹی توئنٹی میچ آج کینبرا میں کھیلا جائیگا
لاہور(سپورٹسرپورٹر)پاکستان اورآسٹریلیاکے درمیان دوسراٹی ٹوئنٹی میچ(آج)منگل کو کینبرا میں کھیلاجائے گا۔ڈے نائٹ میچ پاکستانی وقت دوپہرڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔قومی ٹیم میں 2تبدیلیوں کا امکان ہے، ٹیم میں محمد عرفان اورآصف کی جگہ محمد حسنین اورخوشدل شاہ کوموقع دیاجاسکتاہے۔دوسرے میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے کینبرا میں بھرپور پریکٹس کی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اورآسٹریلیاکے درمیان دوسراٹی ٹوئنٹی میچ(آج)منگل کو کینبرا میں کھیلاجائے گا، دونوں ٹیمیں سڈنی سے آسٹریلوی دارالحکومت پہنچ گئیں۔ ڈے نائٹ میچ پاکستانی وقت دوپہرڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔پاکستان ٹیم نے پیر کو کینبرا میں 2گھنٹے کاپریکٹس سیشنکیا جس میں پلیئرز کی فائن ٹیوننگ کی کوشش کیگئی۔ بارش کی نذرہونے والے پہلے میچ میں کپتان بابراعظم کے سوا پوری بیٹنگ لائن ناکام رہی۔ اوپنرفخرزمان پہلی ہی گیند پر کیچ ہوگئے۔ حارث سہیل چاراورآصف علی گیارہ اورعماد وسیم صفر پرآؤٹ ہو ئے۔ طویل قامت محمدعرفان نے تین سال بعد پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے دو اوورز میں 31 رنز کی مارکھائی۔ ٹیم میں عرفان اورآصف کی جگہ محمد حسنین اورخوشدل شاہ کوموقع دیاجاسکتاہے۔ فخرزمان کی جگہ امام الحق کی واپسی بھی متوقع ہے۔آسٹریلوی ٹیم کامورال بھارت میں سیریز جیتنے کے بعد سری لنکاکے خلاف کلین سوئپ سے بہت بلند ہے۔دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا ٹی 20میچ 8نومبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ اکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریزبھی کھیلی جائے گی۔پہلا ٹیسٹ 21نومبر کو برسبین میں شروع ہو گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 29نومبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہو گااور ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی ٹیم 2وارم اپ میچز کھیلے گی۔