بارش سے قومی ٹیم کی کارکردگی  متاثر ہوئی: محمد رضوان

 بارش سے قومی ٹیم کی کارکردگی  متاثر ہوئی: محمد رضوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (یواین پی) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بارش کی وجہ سے کارکردگی متاثر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ابتداء  میں بیٹنگ کرتے ہوئے مشکلات پیش آئیں لیکن بعد میں ٹیم نے اچھا کم بیک کیا۔ اور اگر بارش نہیں ہوتی تو ایک سو ساٹھ سے ایک سو ستر رنز تک بنا لیتے۔
 ایک سوال پر محمد رضوان کا کہنا تھا کہ کنڈیشنز کی وجہ سے بھی کافی مشکلات پیش آئیں مگر یہ بات سچ ہے کہ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بیٹسمین ہیں اور دیگر کھلاڑی بھی اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے کوشاں رہتے ہیں۔ کپتان کو باؤنڈریز کے علاوہ سنگل اور ڈبلز کی بھی سمجھ ہے اور لڑکے اْن سے کافی سیکھ رہے ہیں۔ محمد رضوان کے مطابق کچھ عرصے سے پاکستان ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی نمبر ون ٹیم ہے اور اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ گرین شرٹس کو بابر اعظم جیسے کھلاڑی کی خدمات حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بارش کی وجہ سے بیٹسمینوں کی پرفارمنس متاثر ہو رہی تھی کیونکہ اگر خراب موسم کی وجہ سے اوورز کم کر دیئے جائیں تو اس سے بہت زیادہ فرق پڑتا ہے۔ محمد رضوان کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلین بالرز اچھے اوراپنے ہوم گراؤنڈ پر خطرناک ہیں۔ پاکستانی ٹیم تیزی سے آسٹریلین کنڈیشنز میں ایڈجسٹ ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وکٹیں بھی مشکل تیار کی گئی ہیں اور آسٹریلین کنڈیشنز میں میزبان بالرز آسان ثابت نہیں