قومی انڈر 19ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ،سندھ اور بلوچستان فائنل میں پہنچ گئے

قومی انڈر 19ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ،سندھ اور بلوچستان فائنل میں پہنچ گئے

  



لاہور(آن لائن)قومی انڈر 19 ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں راونڈ میں سندھ نے بلوچستان کو 4وکٹوں سے شکست دے دی۔ نیا ناظم آباد گراونڈ کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے بلوچستان کی پوری ٹیم163 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔محمد جنید 47رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔سندھ کے فاسٹ باولر منیب الرحمن نے 6کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔سندھ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 41ویں ا وور میں 6وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ مڈل آرڈر بلے باز طحہ محمود نے 43 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔بلوچستان کو شکست دے کر سندھ کی ٹیم نے ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔دوسری جانب خیبرپختونخوا نے ناردرن و49رنز سے شکست دے دی۔ خراب موسم کے باعث میچ کی دونوں اننگز43،43 اوورز تک محدود کردی گئی تھیں۔رانا نوید الحسن کرکٹ اکیڈمی شیخوپورہ میں کھیلے گئے میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے خیبرپختونخوا کی ٹیم 267رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔سلمان خان جونیئر 55 اور سلمان خان 51 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ناردرن کے اسپنر عاقب لیاقت نے 6کھلاڑیوں کوآوٹ کیا۔ناردرن کی ٹیم مقررہ 43 اوورزمیں 6وکٹوں کے نقصان پر218 رنز ہی بناسکی۔ حسان عابد اور زیاد خان پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے 115 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم مڈل آرڈر کی ناکامی کے باعث ٹیم فتح نہ سمیٹ سکی۔حسان عابد نے 62 اور زیاد خان نے 54 رنز بنائے۔خیبرپختونخوا کی جانب سے معاذ صداقت نے 2وکٹیں حاصل کیں۔ادھرسنٹرل پنجاب نے سدرن پنجاب کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت5رنزسے شکست دے دی۔ ڈرنگ اسٹیڈیم بہالپور میں کھیلے گئے میچ میں پہلے کھیلتے ہوئیسنٹرل پنجاب کی ٹیم 267رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔اوپنر محمد حریرہ نے77 رنز بنائے۔سدرن پنجاب کے اسپنر محبوب احمد نے 3وکٹیں حاصل کیں۔ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت سدرن پنجاب کو43.3 اوورز میں جیت کے لیے 224 رنز کا ہدف دیا گیا تاہم ان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 218 رنز ہی بناسکی۔ اوپنر باسط علی نے 93 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ سنٹرل پنجاب کی جانب سے علی عمران نے 3وکٹیں حاصل کیں۔ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی سندھ اور بلوچستان کی ٹیموں کے درمیان فائنل 6 نومبر کو رانا نوید الحسن کرکٹ اکیڈمی شیخوپورہ میں کھیلا جائے پیرس ماسٹرز اوپن ٹینس، نیکولس مہوٹ اور پیری ہیوز نے مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

مزید : کھیل اور کھلاڑی