آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز، کپتان اظہر علی سمیت 10کھلاڑی روانہ

آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز، کپتان اظہر علی سمیت 10کھلاڑی روانہ

  



 لاہور(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں شرکت کیلئے کپتان اظہر علی سمیت 10کھلاڑی سڈنی روانہ ہوگئے۔آسٹریلیا روانگی کے پہلے مرحلے میں کرکٹرز چند گھنٹے دبئی میں قیام کریں گے جس کے بعد ان کی سڈنی کی فلائیٹ طے ہے۔ اظہر علی،عابد علی، کاشف بھٹی، نسیم شاہ،محمد عباس،شاہین شاہ آآفریدی،عمران خان سینئر،اسد شفیق،شان مسعود، یاسرشاہ ٹیسٹ سکواڈ کاحصہ ہیں، دوسرے پانچ کرکٹرز امام الحق، بابراعظم، موسی خان، حارث سہیل، افتخار احمد اور محمد رضوان پہلے سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے وہاں موجود ہیں۔

پاکستانی ٹیم ٹیسٹ میچز سے پہلے وہاں دو پریکٹس میچز بھی کھیلے گی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ اکیس نومبر سے کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی