آسٹریلیا کیخلاف سیریز کو ہرگز آسان نہ لیاجائے،سکندربخت

آسٹریلیا کیخلاف سیریز کو ہرگز آسان نہ لیاجائے،سکندربخت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کی ٹیم نے ناقص کھیل کا مظاہرہ کیا تھ جس کی وجہ سے قومی ٹیم کو شکست ہوئی آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ سیریز کو ہرگز آسان لینے کی ضرورت نہیں ہے ان خیالات کا اظہار سابق کرکٹرز نے کیا سکندر بخت نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم میں سرفراز احمد کی بہت کمی محسوس کی گئی اور ان کی موجودگی یقینی طور پر ٹیم کے لئے بہت سودمند ثابت ہوتی ان کو اس وقت ٹیم کا حصہ ہونا چاہئیے تھا اب دیکھنا یہ ہے کہ بابر اعظم اس مشکل ٹور میں کس طرح سے ٹیم کو ساتھ لیکر چلتًے ہیں لاس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق نے کہا کہ امید ہے کہ آ ج پاکستان کی ٹیم عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی اور پہلے میچ میں جو غلطیاں کی گئیں ہیں اس سے سبق سیکھا جائے گا پاکستان کی ٹیم میں زیادہ تر نوجوان کھلاڑی ہیں جن کو ابھی سیکھنے کی ضرورت ہے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے محمد یوسف اورمحمد وسیم نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم نے پہلے میچ میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ نہیں کیا اور بیٹسمین شدید دباؤمیں نظر آئے جس کی وجہ سے ٹیم نے بڑا سکور نہیں کیا اور بارش کی وجہ سے پاکستان کی بچت ہوگئی ورنہ جس طرح سے آسٹریلیا کی ٹیم نے اپنی اننگز کاآغاز کیا تھا اس نے یہ میچ آسانی سے جیت جانا تھا۔