اسلام آباد میں ہونے والا آزادی مارچ کامیابی سے جاری ہے

اسلام آباد میں ہونے والا آزادی مارچ کامیابی سے جاری ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ (بیورورپورٹ)جمعیت علماء اسلام ملاکنڈ کے ضلعی آمیر مفتی کفایت اللہ، جنرل سیکرٹری مولانا سلمان تاثیر خان اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات فضل وہاب نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والا آزادی مارچ کامیابی سے جاری ہے اور انشاء اللہ بہت جلد اس کے مقاصد حاصل ہونگے۔ سلیکٹڈ حکومت کے تمام منفی پروپیگنڈے ناکامی سے دوچار ہیں اس لئے کارکن اور عوام ان منفی پروپیگنڈوں پر کان نہ دھریں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اور وفاقی وزراء شوکت یوسفزئی اور علی آمین گنڈاپور کو منفی الزامات اورپروپیگنڈے زیب نہیں دیتا کیونکہ مذکورہ حکومتی وزراء عوام کو بتائیں کہ ان کی اپنی کارکردگی کیا ہے؟ گذشتہ پچاس سالوں میں حالیہ ریلوے جیسا حادثہ نہیں ہوا لیکن وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ناقص طرز وزارت کی وجہ سے گذشتہ روز ریلوے کا المناک حادثہ پیش آیا ہے جس پر انہیں فوری طور پر مستعفی ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید احمد ہر حکومت میں وزارت کے طلب گار رہتے ہے اور ہر حکومت کا حصہ ہوتا ہے لیکن بد قسمتی سے آج وہ بھی جے یو آئی کے قائدین اور اپوزیشن پر اعتراضات کرتے ہیں۔ 

مزید :

صفحہ اول -