بنوں،شمالی وزیرستان میں بارودی دھماکہ، 2سکیورٹی اہلکار جاں بحق، 3زخمی

بنوں،شمالی وزیرستان میں بارودی دھماکہ، 2سکیورٹی اہلکار جاں بحق، 3زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنوں (تحصیل رپورٹر)شمالی وزیرستان میں دو بارودی مواد کے دھماکے,دوسیکورٹی اہلکار شہید جبکہ دوسیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ذرائع کے مطابق پہلا دھماکہ شمالی وزیر ستان کی تحصیل میرعلی میں ہوا  جہاں پر نامعلوم افراد نے تخریب کاری کے غرض سے بارودی مواد رکھے تھے کہ اچانک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں سپاہی انصار مہدی,سپاہی شفقت شاہ شہید جبکہ حوالدار مرتضیٰ زخمی ہوگیادوسرا دھماکہ شمالی وزیرستان کی تحصیل دوسلی میں ہوا جہاں پربھی پہلے سے نصب بارودی مواد دھماکے سے پھٹ کر ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگیا اس کو ملٹری ہسپتال منتقل کردیا گیا واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے سر چ آپریشن شروع کردیا,

مزید :

صفحہ اول -