سابق وزیر اعلیٰ حیدر ہوتی کے گھر میں گیس لیکیج دھماکہ،2 ملازمین زخمی

سابق وزیر اعلیٰ حیدر ہوتی کے گھر میں گیس لیکیج دھماکہ،2 ملازمین زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ)سابق وزیر اعلی امیر حیدر خان ہوتی کے گھر میں گیس لیکج سے دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 ملازمین شدید زخمی ہوگئے دھماکے سے کمرے کے شیشے اوردروازے ٹوٹ گئے اوراس کی آواز دوردورتک سنی گئی، امیرحیدرخان ہوتی محفو ظ رہے۔یہ واقعہ پیر کے روز اے این پی کے مرکزی سینئرنائب صدر اور سابق وزیر اعلی امیر حیدر خان ہوتی کی رہائش گاہ  ہوتی ہاوس کے اندر واقع ملازمین کے ایک کوارٹر میں پیش آیاذرائع کے مطابق کمرے کے گیس پائپ  لیک تھا وقوعہ کے وقت  ملازمین نے استری کے لئے جونہی سوئچ آن کیا تو دھماکہ ہوگیا۔ جس سے دو ملازمین امین الحق اور لیاقت شدید زخمی ہوئے زخمیوں کو تشوش ناک حالت میں پشاور کے  ہسپتال منتقل کر دیا گیادھماکے سے کمرے کے شیشے اور دروازے ٹوٹ گئے اور اس کی أواز دور دور تک سنی گئی دھماکے کی اطلاع ملتے ہی اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلی امیر حیدر خان مکمل طور پر محفوظ رہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ خیریت سے ہیں اورمعمول کی سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہیں انہوں نے دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی مانگی۔

مزید :

صفحہ اول -