فوج آئین کے تحت ریاستی اداروں کی مدد کر رہی ہے:جنرل باجوہ

فوج آئین کے تحت ریاستی اداروں کی مدد کر رہی ہے:جنرل باجوہ

  



راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملکی امن و امان افواج پاکستان کی قربانیوں کے مرہون منت ہے، پاک فوج ملکی اداروں کی مدد آئین کے تحت کر رہی ہے، اہم معاملات پر تمام سٹیک ہولڈرز کی مسلسل ہم آہنگی دشمن قوتوں کو شکست دینے کیلئے انتہائی ضروری ہے،ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہر دم تیار ہیں،کسی بھی مذموم مقصد کیلئے قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے، پاک فوج ملکی اداروں کی مدد کیلئے آئین اور قانون کے تحت تمام تفویض کردہ فرائض انجام دیتی رہے گی۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں قومی سلامتی اور جیو سٹرٹیجک حالات کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ داخلی سلامتی اور کشمیر کی مکمل صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس میں کور کمانڈرز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہر حال میں ملک کا دفاع کریں گے، کانفرنس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملکی امن و استحکام قومی اداروں افواج پاکستان کی قربانیوں کی مرہون منت ہے جبکہ کسی بھی مذموم مقصد کیلئے قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج ملکی اداروں کی مدد کیلئے آئین کے تحت فرائض انجام دیتی رہے گی جبکہ افواج پاکستان ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہے جبکہ مشرقی سرحد اور ایل او سی پر ہر قسم کے چیلنجز سے بھی نمٹنے کیلئے ہر دم تیار ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ اہم قومی معاملات پر تمام اسٹیک ہولڈرز کی مسلسل ہم آہنگی ضروری ہے اور یہ ہم آہنگی دشمن قوتوں کو شکست دینے کیلئے انتہائی ضروری ہے۔

جنرل باجوہ 

مزید : صفحہ اول