بھارتی فوج کی لیپہ اور پانڈوسیکٹر ز پر بلا اشتعال گولہ باری،فائرنگ، ایک شہری زخمی

  بھارتی فوج کی لیپہ اور پانڈوسیکٹر ز پر بلا اشتعال گولہ باری،فائرنگ، ایک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوٹھی(آئی این پی)بھارتی فوج نے ایک بار پھر جنگی جنونیت کا ثبوت دیتے ہوئے ایل اوسی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی اور آزاد جموں وکشمیر کے ضلع جہلم ویلی کے لیپہ اور پانڈو سیکٹرزمیں شہری آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری و فائرنگ کی،جس کے نتیجے میں پندرہ سالہ لڑکی زخمی ہو گئی، مقامی لوگوں نے محفوظ مقامات پر منتقل ہو کر جانیں بچائیں، پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی کے بعد بھارتی گنوں کو سا نپ سونگھ گیا جس کے بعد عوام نے سکھ کا سانس لیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے پیر کی علی الصبح لیپہ سیکٹر کے گاؤں منڈا کلی پر بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری شروع کر دی جس کے نتیجہ میں پندرہ سالہ لڑکی عظیمہ بی بی دخترایم اسماعیل شیخ زخمی ہو گئی جسے مقامی ہسپتال پہنچا یا گیا،دوسری طرف دوپہر کے وقت بھارتی فوج نے پانڈو سیکٹر کی سول آبادی پر دوسرے روز بھی گولہ باری اور فائرنگ کی، پاک فوج کی دونوں سیکٹروں میں موثر جوابی کارروائی کے بعد بھارتی گنوں کو سانپ سونگھ گیا جس کے بعد مقامی لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔
بھارتی فائرنگ

مزید :

صفحہ اول -