شہبازنواز شریف کیلئے ”برادر یوسف“ نہ بنیں،حافظ حسین احمد
کوئٹہ(آئی این پی) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان سابق پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کو اللہ صحت دے، اس اپوزیشن میں ان کے بیانیہ اور نظریہ ”ووٹ کو عزت دو“کا احترام شہباز شریف کو بھی کرنا چاہئے تھا اگر وہ نواز شریف کو اپنا قائد بھی سمجھتے ہیں تو ان کو اس وقت ”برادر یوسف“ نہیں بننا چاہئے۔ وہ پیر کو اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں الیکڑانک میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) چونکہ نواز شریف کو اپنا قائد قرار دی چکی ہے اس لیے ان کے پیغامات، خط اور بیانیہ سے ہٹ کر ”رویہ“ یقینا باعث شکوہ ہیں۔
حافظ حسین احمد