عمران خان کا کوئی متبادل نہیں،پانچ سال برداشت کرنا پڑیگا،فواد چودھری

عمران خان کا کوئی متبادل نہیں،پانچ سال برداشت کرنا پڑیگا،فواد چودھری

  



کراچی(آئی این پی) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ اللہ کچھ لوگوں کو صحت اور کچھ کو عقل دے، پی ٹی آئی پسند نہیں پھر بھی 5 سال برداشت تو کرنا پڑے گا، امید ہے مولانا کا مارچ پرامن رہے گا۔کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے احتجاج کرکے اپنا حق استعمال کیا، انہوں نے اپنی سیاسی قوت کا اظہار کیا جبکہ بعض میڈیا والے مدعی سست گواہ چست والا معاملہ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی صحت خراب ہے، اللہ انہیں صحت دے، ان کے خاندان والوں کو چاہیے قوم کے پیسے واپس کر دیں جب کہ نوازشریف کے لیے دعاگو ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی پسند نہیں تو پھر بھی انہیں 5سال برداشت کرنا پڑے گا، عمران خان کا کوئی متبادل نہیں تو اسی پر گزارا کریں، اپوزیشن کا ویسے ہی کوئی حال نہیں، کوئی بیمار ہے، کوئی ہسپتال میں پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک سیاسی تھی تاہم مولانا فضل الرحمان کو اپنے مقاصد کا ہی نہیں پتہ، پی ٹی آئی کے دھرنے کو اس دھرنے سے نہیں جوڑنا چاہیے، مسئلہ کشمیر دھرنے کی وجہ سے پیچھے چلا گیا۔

فواد چودھری

مزید : صفحہ اول