سرائے نورنگ،تحصیل دار کا شہریوں کو بروقت ٹیکس ادا کرنے کی ہدایت 

سرائے نورنگ،تحصیل دار کا شہریوں کو بروقت ٹیکس ادا کرنے کی ہدایت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان) تحصیلدار نورنگ مرادخان اور نائب تحصیلدارپیرمطیع اللہ شاہ نے شہریوں پرزوردیاکہ سرکاری ٹیکس بروقت اداکریں اُنہوں نے محکمہ مال کے اہلکاروں کوبھی متنبہ کیاکہ سائلین کے مسائل کے حل کرنے میں غفلت اورلاپرواہی کامظاہرہ نہ کریں‘ان خیالات کااظہاراُنہوں نے گذشتہ روزاپنے دفترمیں میڈیاکے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیااُنہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت محکمہ مال میں شہریوں کوزیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کے لئے ٹھوس اقدامات اُٹھارہی ہے جس سے شہریوں کوگھروں کے نزدیک تمام ترسہولیات ملیں گے اُنہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ انتقالات کے دوران سرکاری ٹیکس کوبروقت اداکریں جس سے نہ صرف آپ ایک محب وطن شہری بن جاتے ہیں بلکہ قومی خزانہ بھی خسارے کاشکارنہ ہو اُنہوں نے محکمہ مال کے اہلکاروں کومتنبہ کیاکہ دفترآنے والے سائلین کے مسائل کوموقع پرحل کرنے کی کوشش کریں اوراُن کو شکایات کا موقع نہ دیں۔