نوشہرہ،قتل کے الزام میں   ملوث ملزم عدم ثبوت پر بری 

نوشہرہ،قتل کے الزام میں   ملوث ملزم عدم ثبوت پر بری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ(بیورو رپورٹ) ماڈل کورٹ نوشہرہ نے عدم ثبوت کی بنا پر قتل کے الزام میں پابند سلاسل ملزمان کو باعزت بری کردیاتفصیلات کے مطابق نوشہرہ ماڈل کورٹ میں قتل کا مقدمہ برخلاف محمد طاہر، اراد علی ولد معز اللہ خان سکنہ خویشگی بالا احمد نگر کے خلاف مرتضیٰ خان،زمین خان،شاہ سعود ولد طاوس خان سکنہ خویشگی بالا احمد نگر ضلع نوشہرہ نے 19مارچ 2015کو قتل کی دعواداری کی تھی اور کیس ماڈل کورٹ نوشہرہ کے جج طفیل احمد کے عدالت میں 45دن کے ٹرائل کے بعد فیصلہ سنا دیا گیا کیس کے پیروی ممتاز قانون دان محمد ریاض ایڈوکیٹ کر رہے تھے جج نے وکیل محمد ریاض کے تفصیلی دلائل سننے کے بعد دونوں بھائیوں کو بری کر دیا۔