پشاور،غیر قانونی اسلحہ کی سمگلنگ ناکام،1 گرفتار،اسلحہ وکارتوس برآمد

پشاور،غیر قانونی اسلحہ کی سمگلنگ ناکام،1 گرفتار،اسلحہ وکارتوس برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)ایکسائز اینٹیلیجنس خیبر پختونخوا EIB-4 کی ایک اور بڑی کامیاب کاروائی،بھاری تعداد میں غیر قانونی اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام،11 عدد رائفل، 104 عدد پستول (30 بوراور9mm) اور 2500 کارتوس برآمد، ملزم گرفتار، مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق سید نوید جمال پرواینشل انچارج ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ بھاری تعداد میں اسلحہ ڈسٹرکٹ ملاکنڈ سمگلنگ کی کوشش کی جا رہی ہے، اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے کاروائی کیلئے EIB-4 کے انچارج محمد ریاض خان، ایڈیشنل انچارج ازلان اسلم، سب انسپکٹر ندیم رفیق اور دیگر نفری پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی، مزکورہ ٹیم نے اطلاع کے مطابق دوران ناکہ بندی مردان ملاکنڈ روڈ پر مخبر شدہ گاڑی کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی سے بھاری تعداد میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا، جس میں 11 عدد رائفل، 104 عدد پستول (30 بوراور 9mm)  اور 2500 کارتوس شامل ہیں، ملزم  ابرار سکنہ بھٹخیلہ ملاکنڈ کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ سٹی مردان میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔دریں اثنا سید ظفر علی شاہ سیکریٹری ایکسائز اور سید فیاض علی شاہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نے مزکورہ بالا ٹیم کی کامیاب بڑی کاروائی کو سراہا ہے۔