ٹانک،محکمہ بلدیات کے ترقیاتی فنڈز سے کروڑوں روپے نکالنے کا انکشاف
ٹانک(نمائندہ خصوصی) محکمہ بلدیات جنوبی وزیرستان میں کروڑو ں روپے کے گھپلے، جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے سابقہ ایم این ایز کے ترقیاتی فنڈکے 32کروڑروپے قومی خزانے سے نکالنے کا انکشاف۔تفصیلات کے مطابق محکمہ لوکل گورنمنٹ قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے زیر اہتمام سابقہ دو ایم این ایزمولانا جمال الدین اور غالب ایڈوکیٹ وزیرکے ترقیاتی فنڈز کی 32کروڑ روپے سے زائد رقم پر محکمہ بلدیات جنوبی وزیرستان نے اعلیٰ حکام کے ساتھ ملکر ترقیاتی کام کئے بغیر مختص کئی گئی مذکورہ رقم تین ماہ کے قلیل عرصہ میں قومی خزانے سے نکال کر ہڑپ کرلئے گئے ذرائع کے مطابق کرپشن کی دوسری واردات میں گزشتہ سال 2018-19کی سالانہ اے ڈ ی پی میں پینے کے صاف پانی کیلئے ڈگ ویلز، ایریگیشن چینلز اور فلڈ پروٹیکشن بندبنانے کیلئے چالیس کروڑ کی ترقیاتی اسکیمیں پر اسرار طریقے سے غائب کردی گئی ہیں جبکہ اس کے برعکس دو سرے قبائلی علاقوں کی تمام سالانہ ترقیاتی اسکیمیں پایہ تکمیل کو پہنچ چکی ہیں ذرائع کے مطابق محکمہ بلدیات جنوبی وزیرستان میں کرپشن کی اس دلیرانہ واردات میں لوکل گورنمنٹ جنوبی وزیرستان کے اکاؤٹنٹ حلیم شاہ اور اسسٹنٹ اکاؤٹنٹ انور خان مرکزی کردار بتائے جاتے ہیں ذرائع کے مطابق مذکورہ دو اہلکار جنوبی وزیرستان میں بطور جونئیر کلر ک بھر تی ہوئے تھے لیکن ابھی تک وہ اکاؤٹنٹ اور اسسٹنٹ اکاؤٹنٹ کی پوسٹوں پر پہنچ کر پچیس سالہ ملازمتی دور میں انکے تبادلے کہیں بھی نہیں کئے گئے اور قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے اپنے عہدوں پر براجمان ہیں ذرائع کے مطابق اس ضمن میں قومی احتسابی اداروں نے بھی تحقیقات کیں تاہم تحقیقاتی اداروں کو دوسرے محکموں کے ترقیاتی منصوبے ظاہر کرکے انکی آنکھوں میں بھی دھول جھونک دی گئی۔