قوم مشوانی کا اتحاد وقت کا تقاضا ہے،مراد علی خان 

قوم مشوانی کا اتحاد وقت کا تقاضا ہے،مراد علی خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 بٹ خیلہ (بیورورپورٹ)مشوانی قومی تڑون کے تنظیم سازی کے لئے عبوری کمیٹیاں تشکیل دئیے گئے۔تحصیل درگئی، ضلع چارسدہ، نوشہرہ اور مردان کاٹلنگ کی کمیٹیوں کو ممبر سازی مہم مکمل کرنے اور مستقل تنظیم سازی کی ٹاسک دیدی گئی۔ اس سلسلے میں مشوانی ٹرائبل یونین کا بڑااجتماع حجرہ حاجی اجدر خان مشوانی بمقام گلو شاہ سخاکوٹ میں منعقد ہوا جس سے ممبر صوبائی اسمبلی افتخار خان مشوانی، مشوانی قومی ٹرون کے چیئرمین مرادعلی خان مشوانی، نائب چیئرمین پیرزادہ مشوانی، ملک زرین مشوانی مرحوم کے بیٹے ملک احمد شاہ مشوانی، ملک محمد دین، پرنسپل علی سیدمشوانی، ڈاکٹر ناشناس اور شفیع نادان مشوانی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اجتماع میں ملک بھر سے قوم مشوانی کے سرکردہ مشران جن میں صوبہ بلوچستان کوئٹہ سے ڈاکٹر رحمت، حاجی صدیق،ڈاکٹر ناشناس اور سعودی عرب تنظیم کے حاجی بخت محمد مشوانی وغیرہ شامل ہیں نے بھی شرکت کی جبکہ اجتماع سے جماعت اسلامی کے مرکزی آمیر سنیٹر سراج الحق نے ٹیلیفونک خطاب کیا۔ چیئرمین مرادعلی خان مشوانی اور دیگر مقررین نے کہا کہ مشوانی قومی تڑون پورے ملک میں کنونشنزکا انعقاد کریگی۔ انہوں نے کہا کہ قوم مشوانی کا ا تفاق و اتحاد وقت کا اہم ترین تقاضا ہے۔مقررین نے کہا کہ مشوانی قوم ایک بڑا قوم ہے لیکن اندرونی رنجشوں کی وجہ سے منتشر ہیں جن کو متحد کرنے اور ان کے درمیان پائے جانے والے رنجشوں کے خاتمے کے لئے مشوانی قوم کے مشران کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ مشوانی قوم ایران، ترکی اور روس سمیت دُنیا کے متعدد ممالک میں رہائش پذیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تقریبأئ دو سال قبل 2017میں  تیمرگرہ کے مقام پر بنیاد قائم ہونے والی تنظیم ایک غیر سیاسی تنظیم ہے جس نے دن رات محنت کرکے قوم مشوانی کو متحد کرنے کی جدوجہد جاری رکھے ہیں جس کے برکت سے قلیل عرصے میں قومی تڑون کے عہدیداروں کیساتھ دُنیا بھر میں رہنے والے قوم مشوانی سے تعلق رکھنے والے رابطوں میں ہیں۔مقررین نے کہا کہ آج وہی قومیں ترقی کی راہ پر گامز ن جنہوں نے تعلیم اورہنر کے میدان میں ترقی کی ہے اس لئے قوم مشوانی کی نئی نسل خواہ وہ میل ہیں یا فیمیل ان کو علم کی روشنی سے منور کرینگے تاکہ پورے دُنیا میں مشوانی قوم کا نام روشن کرسکیں۔ اس موقع پر تحصیل درگئی، ضلع مردان کاٹلنگ، نوشہرہ اور ضلع چارسدہ سمیت دیگر علاقوں کے ممبر سازی مہم کے لئے عبوری کمیٹیاں تشکیل دئیے گئے جنہیں ممبر سازی مہم مکمل کرنے اور مستقل تنظیم سازی کے لئے ٹاسک حوالہ کیا گیا۔