ڈیرہ،موٹر سائیکلوں میں   تصادم خاتون جاں بحق،3 زخمی

ڈیرہ،موٹر سائیکلوں میں   تصادم خاتون جاں بحق،3 زخمی

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) چشمہ روڈ کوکار کے قریب ٹینکر کی دو موٹر سائیکلوں کو ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ  خاتون سمیت 3افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں چشمہ روڈ کوکار کے قریب تیز رفتار ٹینکر نے دو موٹر سائیکلوں کو روند ڈالا۔ حادثے کے نتیجے میں 70سالہ امیراں بی بی زوجہ عمر شیر حسام سکنہ اعوان پہاڑ پور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ 28سالہ طاہر خان ولد محمد جان سکنہ حسام اور ایک خاتون سمیت 3افراد زخمی ہوگئے، جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر