ہمارے جھگڑوں کا واحد حل رسول اللہ کی سنت پر عمل کرنے میں مضمر ہے:عبدالقدیر اعوان
پشاور (سٹی رپورٹر) تنظیم الاخوان پاکستان نے کہا ہے کہ ہمارے درمیان نااتفاقی،جھگڑ ے اور اس افراتفری کا واحد حل یہ ہے کہ ہم سب کوچاہے کہ وہ حکومت ہو،حزب اختلاف ہو یا دیگر دینی و سیاسی جماعتیں اور ہم عوام اس ایک نقطہ پر اتفاق کر لیں کہ آپ ﷺ کی ذات ِ مبارک۔اور آپ ﷺ کے بتائے ہوئے زندگی کے اصولوں کو اختیار کر لیا جائے اپنی پسند کو ختم کر کے نبی کریم ﷺ کی پسند میں اپنی زندگیوں کو ڈھال لیا جائے تو معاشرے میں وہ بہار آئے گی وہ سکون آ ئے گا جو ہم سب کے لیے باعث رحمت ہو گا۔ماہ مبارک ربیع الاول وہ لمحات ہیں جس میں آپ ﷺ کی ولادت با سعادت ہوئی اور اللہ کریم نے آپ ﷺ کو رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوا ن نے ماہانہ روحانی اجتماع کے موقع بعثت رحمت عالم ﷺ کے موضوع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ کو رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا گیا آپ ﷺ کی رحمت دنیا کی کل مخلوق بالائے آسمان کی مخلوق،زیر زمین مخلوق،کافر اور مسلمان سب پر محیط ہے لیکن مسلمان کا بحیثیت اُمتی وہ رشتہ ہے جو آپ ﷺ کی بعثت کے ساتھ منسلک ہے اور اس رشتے نے باقی تمام رشتوں کو پیچھے چھوڑ دیا جب ہم اپنے اُمتی ہونے کے رشتے کو افضل جانتے ہیں تو پھر دیکھنا ہو گا کہ ہمارا ہر عمل حضور ﷺ کی پیروی میں ہو یہاں تک کہ آپ ﷺ سے اظہار محبت میں بھی وہ اصول اپنائیں جو اللہ کریم نے فرمائے ہیں۔اور ایسا طریقہ اپنائیں جس سے اُمت میں تفریق پیدا نہ ہو۔کیونکہ اس بارگاہ میں عشق و محبت بھی آداب کے پابند ہیں۔