نانبائیوں کو آٹے کی مد میں سبسڈی دی جائے،تنظیم تاجران
پشاور(سٹی رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران خیبرپختونخوانے صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ صوبہ کے نانبائیوں کوآٹے کی مدمیں سبسڈی دی جائے کیونکہ پنجاب سے آٹے کی بندش کے باعث آٹامہنگاہوگیاہے جسکی وجہ سے نانبائی روٹی مہنگی کرنے پرمجبورہیں لہذاروٹی مہنگے ہونے سے براہ راست عوام متاثرہونگے تنظیم کے چیئرمین شوکت علی خان،صدرشرافت علی مبارک اورسیکرٹری اطلاعات جاویداخترکاکہناہے کہ حکومت صوبہ میں آٹے کے بحران پرقابوپانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے اوریہ کہ اس سلسلے میں پنجاب حکومت سے رابطہ کرکے اس سنگین مسئلے کاحل نکالیں کیونکہ 20کلوآٹے کاتھیلہ ایک ہزارروپے تک پہنچ گیاہے چنانچہ آٹے کی قیمتوں میں مزیداضافہ کابھی خدشہ ہے جس سے مہنگائی اوربے روزگاری سے پسی ہوئی عوام مزیدبوجھ برادشت نہیں کرسکتی ہے انکامزیدکہناتھاکہ نانبائی آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظرروٹی مہنگی کرنے پرمجبورہیں لہذاصوبائی حکومت مسئلے کی سنگینی کوجانتے ہوئے فوری طورپرصوبہ بھرکے نانبائیوں کوآٹے کی مدمیں سبسڈی فراہم کرے تاکہ عوام پرمزیدبوجھ نہ ڈالاجائے۔