پروگرام برائے زمینداران سکیم کو کامیاب بنایا جائیگا،اے اے سی جندول

پروگرام برائے زمینداران سکیم کو کامیاب بنایا جائیگا،اے اے سی جندول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لوئر دیر (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم کا پروگرام برائے زمینداران بہترین سکیم ان کو ہر سطح پر کامیاب بنائینگے،گندم کی پیداوار میں اضافے کیلئے محکمہ زراعت کی ماہرین کی تجربات سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہئے ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جندول یونس خان نے جندول منڈہ میں محکمہ زراعت کی زیر اہتمام شعبہ توسیع سنٹر میں منعقد ہ زمینداروں کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقوں کا مٹی بڑی زرخیز لیکن بدقسمتی سے ہمارے زمیندار بھائی زراعت کے اصولوں سے واقف نہیں جس کی وجہ سے ہماری فصلوں کی امدنی کم ہوتی جارہی ہے انہوں نے زمینداروں پر زور دیاکہ وہ وزیر اعظم کا پروگرام برائے زمیندار ان سے بھر پور فائدہ اٹھانے کیلئے اپنا رجسٹریشن کرواکر محکمہ زرارعت کے ماہرین سے رابطہ رکھیں اور ان کے رہنماء اصولوں کے مطابق گندم کا بیج بوکر اچھے فائدے حاصل کریں اس موقع پر زرعی ماہرین نے زمینداروں کو جدید قسم کی طریقے بتائیں اور رجسٹرڈ زمینداروں میں اچھے نسل کے گندم کی بیج بھی تقسیم کی گئیں.