پشاور ٹریفک پولیس کاای چالان سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ 

پشاور ٹریفک پولیس کاای چالان سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ 

  



پشاور (کرائمز رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے ای چالان سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا اس ضمن میں ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو خصوصی تربیت دینے کا عمل جاری ہے، ابتدائی طور پر 100سے زائد اہلکاروں کو تربیت دی جارہی ہے۔ ای چالان سسٹم کے بعد روایاتی چالان اور چالان بک ختم کردیا جائیگا ای چالان شروع ہونے سے عوام وقت کے ضیاع سے بچ جائے گے،ای چالان کی حصول کے لئے شہربھر میں 4سوسے زائد مقامات پر چالان کی وصولی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ایس ایس پی ٹریفک کاشف ذوالفقارتفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک کاشف ذوالفقار کی خصوصی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے شہریوں کی آسانی کے لئے ای چالان سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا اس ضمن میں ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو خصوصی تربیت دینے کا عمل جاری ہے، ابتدائی طور پر 100سے زائد اہلکاروں کو تربیت دی جارہی ہے۔ ای چالان سسٹم کے بعد روایاتی چالان اور چالان بک ختم کردیا جائیگا ایس ایس پی ٹریفک نے مزید کہاکہ ای چالان کی مدد سے جرمانے کے وصول کرنے کے بعد شہری کو تصدیقی ایس ایم ایس بھی موصول ہوگا، جس میں جرمانے کے رقم کی ادائیگی کے متعلق ہدایت درج ہوگی، اس ضمن مین ایس ایس پی ٹریفک کاشف ذوالفقار نے واضح کیا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس شہریوں کی وقت کی ضیاع سے بچنے کے لئے اس قسم کی اقدامات اٹھارہی ہے۔ 

مزید : پشاورصفحہ آخر