چارسدہ میں ریسکیو  1122 کی نمایاں کارکردگی 

چارسدہ میں ریسکیو  1122 کی نمایاں کارکردگی 

  



چارسدہ(بیو رو رپورٹ)ریسکیو1122 چارسدہ نے ماہ اکتوبر کے دوران مختلف نوعیت کی 157 ایمرجنسیزکے دوران اپنی خدمات فراہم کیں۔جس میں 75میڈیکل، 58ٹریفک حادثات، 03آگ،4جرائم اور 17دیگر ایمرجنسیز میں سہولیات کی فراہمی شامل ہیں۔ا س حوالے سے ریسکیو 1122چارسدہ آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق محکمہ  کی جانب سے چارسدہ کے عوام کو کسی بھی نا گہانی آفت کی صورت میں فوری طور پر خدمات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور اس مد میں گزشتہ ماہ کے دوران مختلف نوعیت کے 157ایمرجنسی کیسز کا سامنا کیا ہے جس میں بروقت طبی امدا د کی فراہمی سے سینکڑوں انسانی زندگیوں کا بچایا گیا ہے۔ ماہ اکتوبر کے اعداد و شمار کے مطابق محکمہ نے گزشتہ ایک ماہ میں میڈیکل، 58ٹریفک حادثات، 03آگ،4جرائم اور 17دیگر ایمرجنسیز میں سہولیات فراہم کی گئیں۔ فوری طور پر ایمرجنسی خدمات کی فراہمی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر چارسدہ انجینئر شارق ریاض خٹک کے مطابق خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو1122) عوام الناس کو  خدمات فراہمی میں ہر اول دستے کی طرح نمایاں کام جاری رکھے ہوئے ہے. ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد کی قیادت میں بلا تفریق عوام کو کسی بھی قدرتی اور ناگہانی آفات میں نہ صرف دن رات سہولیات فراہم کرنے میں مصروف ہے بلکہ ان سے بچاؤ اور آگاہی کے حوالے سے بھی اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر