جنوبی وزیرستان کے ملازمین کا تنخواہوں کی بندش کیخلاف مظاہرہ

جنوبی وزیرستان کے ملازمین کا تنخواہوں کی بندش کیخلاف مظاہرہ

  



ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے کے باعث ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس جنوبی وزیرستان کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا تفصیلا ت کے مطابق بروز سوموار جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین ڈی ڈی او کے تحت تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفس کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا انکا کہناتھا  کہ ہم مختلف محکموں میں ڈیوٹیاں سرانجام دے رہیں اور ہمیں تنخواہیں بینک اکاؤنٹ نہ ہونے کے باعث نہیں دی جارہی ہیں انکا کہناتھاکہ ہم جنوبی وزیرستان کے دور افتادہ علاقوں میں ڈیوٹیاں سرانجام دے رہیں اور جنوبی وزیرستان میں بینک نہ ہونے کی وجہ سے اپنی قلیل تنخواہیں لینے کیلئے ہمیں سینکڑوں کلومیٹر دور ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک جانا پڑتاہے جس کی وجہ سے ہماری قلیل تنخواہیں آ مدورفت اور دیگر اخراجات کی نذر ہوجاتی ہیں مظاہرین نے گورنر اسٹیٹ بینک اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاکہ ہماری مشکلات کو حل کرنے کیلئے جنوبی وزیرستان سب ڈویژن لدھا میں مختلف بینکوں کی برانچیں کھول دی جائیں اور جب تک جنوبی وزیرستان میں بینک برانچ نہیں کھولی جاتیں تب تک ہمیں سابقہ نظام ڈی ڈی او کے ذریعے تنخواہیں ادا کی جائیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر