منشیات فروش اورجرائم پیشہ افراد گرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمد

منشیات فروش اورجرائم پیشہ افراد گرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمد

  



پشاور (کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی کے دوران5 منشیات فروشوں سمیت9 دیگر ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار افراد کے قبضہ سے مجموعی طور پر18 کلو گرام چرس، لاکھوں روپے مالیت کی آئس اور اسلحہ بھی بر آمد کر لیا گیا ہے، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی عتیق شاہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ کیڈٹ صادق شاہ نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی کے دوران دو منشیات فروشوں سمیت 4 ملزمان وزیر محمد ولد گل محمد سکنہ محلہ باغبانان، قاسم علی ولد غلام علی سکنہ شبقدرحال عطاء محمد گڑھی،سلمان ولد عبدالرحمان سکنہ خان مست کالونی اور شمعون ولد بشیر مسیح سککنہ کوہاٹی گیٹ کو رنگ روڈ عطاء محمد گڑھی کو گرفتار کرکے مجموعی طور پر ان کے قبضے سے 12کلوچرس،دو عدد رائفل اور دو عدد پستول برآمد کرلئے اسی طرح ایس ایچ او فقیرآبادوارث خان نے منشیات فروش سلمان ولد اخترعلی سکنہ ورسک روڈ برج ناصر خان اور منیب ولد عبدالرحمان سکنہ بشیر آباد کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے 5کلوگرام چرس اور لاکھوں روپے مالیت کی آئس جبکہ تھانہ گلبہار پولیس نے ملزم معروف عرف ٹینے ولد سائیں بلی سکنہ امامیہ کالونی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1کلوگرام چرس برآمد کرلی ہے، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر