اسلحہ سمگل کرنیکی کوشش ناکام، ملز م گرفتار
پشاور (کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کوگرفتار کر لیا، گرفتار ملزم اسلحہ درہ آدم خیل سے دیگر اضلاع سمگل کرنیکی کوشش کر رہا تھا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ سمگلنگ میں ملوث ہونیکا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقد مہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن تصور اقبال کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت درہ آد م خیل سے بڑی تعداد میں اسلحہ پشاور اور بعدازاں ملک کے دوسرے شہروں کو سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی، اطلاع ملتے ہی درہ آدم خیل کی جانب سے شہر میں داخل ہونے والے تمام راستوں کی کڑی نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی، ڈی ایس پی صدر سرکل توحید اللہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ متنی سید رسول کشن گڑھ روڈ ناکہ بندی پر موجود تھے کہ اس دوران ایک موٹر کار نمبر LRU-8664کو روک کرتلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 12عدد پستول اور 24عدد سپیئربیرل برآمد کرکے ایک ملزم نواب علی ولد عبدالحالق سکنہ غنڈاخیل شیخ محمدی کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ دیگر اضلاع کو سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقد مہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے