بٹ خیلہ،ملی خیل قومی اتحاد کا مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کا اعلان

بٹ خیلہ،ملی خیل قومی اتحاد کا مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کا اعلان

  



بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)ملی خیل قومی اتحاد سخاکوٹ نے مسائل کے حل کے لئے متحد ہوکر جدوجہد کرنے کا اعلان کردیا۔ ماضی میں قو م ملی خیل کے مسائل کے حل پرکسی نے توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے آج ایک بڑا قوم کئی مشکلات سے دوچارہیں۔ سخاکوٹ شامیلات پر چار قوموں کا یکساں حق ہے جس کی مساویانہ تقسیم کے لئے انتظامیہ کیساتھ مکمل تعاون کرینگے تاکہ حق دار تک ان کا حق مل سکے۔ اس سلسلے میں ملی خیل قومی اتحاد کا اجتماع حجرہ جہانگیر خانجی (مرحوم) میں زیر صدارت عمران خان ا لمعروف خانجی بمقام سخاکوٹ خاص گاؤں منعقد ہوا جس سے ملی خیل قومی اتحاد کے صدر شوکت حیات خان، سجاد احمد خان، سریر جمال خان، احسن الرحمان، فقیر خان،زمان اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ صدرشوکت حیات نے کہا کہ قوم کے ترقی، خوشحالی، استحکام اور حقوق کے لئے دن رات محنت کررہے ہیں اور اللہ تعالیٰ کا خصوصی فضل ہے کہ آج تک ملی خیل قوم کا ایک پیسہ بھی نہیں کھایا ہے اور نہ کبھی کسی کو قوم ملی خیل کے حقوق پر سودے بازی کی اجازت دینگے۔ شوکت حیات اور آصغر خان نے کہا کہ قوم ملی خیل کا خدمت کرکے دلی سکون محسوس کرتا ہوں جبکہ اندرونی رنجشوں کا سُن کر بے چینی ہوتی ہے اس لئے ہماری اولین کوشش ہے کہ قوم کے اندرونی رنجشوں کا خاتمہ کرکے انہیں ایک پلیٹ فارم پر متحد کریں اور متحد ہوکر سخاکوٹ شامیلات سمیت دیگر حقوق کے لئے جنگ لڑیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم ملی خیل ایک بڑا قوم ہے اور اس میں کوئی آمیر یا غریب نہیں ہے بلکہ سب برابر ہیں اور سب کے یکساں حقوق ہیں۔ اس موقع پر سخاکوٹ شامیلات کے ہزاروں جریب آراضی کے تقسیم پر تفصیلی بحث کی گئی اور کہا کہ سخاکوٹ شامیلات چار قومو ں کا حق ہے جس کے مساویانہ تقسیم کے لئے ہر قسم کے مذاکرات اور انتظامیہ کیساتھ تعاون کے لئے تیار ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر