مردان،گراں فروشوں کیخلاف کارروائی،5 لاکھ جرمانہ

مردان،گراں فروشوں کیخلاف کارروائی،5 لاکھ جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ) محکمہ خوراک نے گذشتہ ایک ماہ کے دوران گرانفروشوں سے ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد جرمانے وصول کرلئے محکمہ خوراک کے صوبائی وزیر الحاج قلندر لودھی کی ہدایات پر ڈویژنل اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ امتیاز محمد خان نے مردان اورصوابی اضلاع میں گرانفروشوں اور ملاوٹ کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ماہ اکتوبر کے دوران 509دکانوں کو چیک کیا اور 23گرانفروشوں کو گرفتارکرلیا جاری کردہ پریس ریلز کے مطابق گرانفروشوں سے 5لاکھ 55ہزاروپے جرمانہ وصول کرکے سرکاری خزانے میں جمع کرادیاگیا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ امتیازمحمد خان نے دوکانداروں کو خبردار کیاہے کہ وہ سرکاری نرخناموں پر عمل درآمد کے ساتھ ساتھ ملاوٹ سے باز آئیں بصورت دیگر ان سے آہنی ہاتھ سے نمٹاجائے گا۔