آئی جے ٹی کے زیر اہتمام کشمیریوں پر مظالم کی تصویری نمائش

آئی جے ٹی کے زیر اہتمام کشمیریوں پر مظالم کی تصویری نمائش

  



پشاور(سٹی رپورٹر)کشمیریوں پر بھارتی فوج کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کو اجاگرکرنے کے لئے اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پشاور کے زیر اہتمام پیوٹا چوک میں تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔جس میں بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پاکستان سٹڈی سنٹر ڈاکٹر فخرالاسلام، ڈاکٹر منہاس مجید،ڈ اکٹرخورشید اور ناظم کیمپس جمعیت اول شیر خان نے تصویری نمائش کا دورہ کیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جامعہ پشاور کے ناظم عماد نظامی نے کہا کہ نے کہا کہ کشمیر پر بھارتی فوج نے ستر سال سے زائد عرصہ سے غیر قانونی قبضہ کرکے ظلم و بربریت کا بازار گرم کررکھاہے جو قابل مذمت ہے۔ تصویری نمائش کا مقصد بھارتی فوج کی بربریت اور مظالم کو اجاگر کرنا تھا۔ انھوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے اقوام متحدہ کی قراردادوں کا مذاق اڑایا تھا۔ عماد نظامی نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے چھ نومبر کو جامعہ پشاور میں عظیم الشان ریلی کا بھی انعقاد کیا جائیگا جس میں کیمپس بھر کے تمام جامعات کے طلبہ و طالبات شرکت کرینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر