نورنگ،پولیس کی کارروائی،11 منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار
سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)نورنگ پولیس نے مختلف مقامات پر کاروائی کرتے ہوئے 11 منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلئے،جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدارمیں چرس،ہیروئن اورآئس برآمدکرلی‘تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اونورنگ گل محمد خان نے میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ دنوں نورنگ پولیس نے مخبرکی اطلاع پرنورنگ کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارتے ہوئے گیارہ منشیات فروشوں کوگرفتارکرکے اُن کے قبضے سے چرس،ہیروئن اورآئس برآمدکرلی،گرفتارمنشیات فروشوں میں جمیل،فرمان،اویس،اسماعیل،گل زمان،ذین اللہ،نصیر،علی اکبر،لیاقت،عارف خان اورخالدخان شامل ہیں ایس ایچ اوگل محمدخان نے مزیدبتایاکہ مذکورہ منشیات فروشوں سے چرس،ہیروئن اورآئس بڑی مقدارمیں برآمدکئے گئے۔