علماء کرام مذہبی ہم آہنگی میں اپنا کردار ادا کریں،ڈی پی او سجاد خا ن
مردان(بیورورپورٹ) ڈی پی او سجاد خان نے کہا ہے کہ علماء کرام مذہبی ہم آہنگی اور امن و امان برقرار رکھنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔ وہ اپنے دفتر میں تحفظ حقوق اہل السنت کے صدر علامہ قاضی شاہ روم، حاجی فیاض خان و دیگر علماء کرام اورعمائدین سے گفتگو کررہے تھے ڈی پی او مردان نے کہا کہ ربیع الاول کا مہینہ حضور نبی کریمﷺ کی ولادت با سعادت کا مہینہ ہے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے،انہوں نے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کا محرم الحرام کے دوران انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مثالی تعاون پر شکریہ ادا کیا اور امید کی تمام علماء کرام آئندہ بھی ضلع مردان کے امن و امان کو برقرار رکھنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔