پشاور،سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ٹارگٹڈ سرچ آپریشنز

پشاور،سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ٹارگٹڈ سرچ آپریشنز

  



پشاور (کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے ہیں، تھانہ گلبہار اور تھانہ سربند کی حدود میں ہونے والے ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران منشیات فروش سمیت دیگرجرائم پیشہ اور مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیاہے جن کے قبضے سے مجموعی طورایک کلو گرام سے زائد چرس، ایک عدد کلاشنکوف، ایک عدد پستول اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس برآمد کر لئے گئے، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق سی سی پی او کریم خان کی خصو صی ہدایت پر پشاور پولیس نے امن و امان کی صورتحال کو برقراررکھنے کی خاطر سٹی اور صدر ڈویژنز کے تھانہ گلبہار اور تھانہ سربند کی حدود میں انفارمیشن بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے ہیں، آپریشنز میں پاک آرمی، بی ڈی یو، سنیفر ڈاگز اور لیڈیز پولیس سمیت مقامی پولیس نے حصہ لیاجس کے دوران منشیات فروش،جرائم پیشہ اور متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے مجموعی طورایک کلو گرام سے زائد چرس، ایک عدد کلاشنکوف، ایک عدد پستول اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس برآمد کئے گئے ہیں، اسی طرح آپریشن کے دوران نامکمل کوائف پر 9افراد کے خلاف کرایہ داری ایکٹ کے تحت بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے 

مزید : پشاورصفحہ آخر