عمران خان کے وژن کو شکست دینا اپوزیشن کے بس کا روگ نہیں:محب اللہ خان

عمران خان کے وژن کو شکست دینا اپوزیشن کے بس کا روگ نہیں:محب اللہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر) خیبرپختونخوا کے وزیرزراعت و لائیوسٹاک وفشریز محب اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے وژن کو شکست دینا اپوزیشن کے بس کی بات نہیں، ترقی اور خوشحالی کاسفر جاری رکھاجائیگا، کوئی رکاوٹ بردا شت نہیں کریں گے، عوام عمران خان اور موجودہ حکومت کے ساتھ ہیں، ملک درست سمت جارہاہے، ترقی کی دشمن قوتیں ایک بارپھر ترقی اورخوشحالی کے خلاف اکٹھی ہوگئی ہیں پوری دنیاکی نظریں پاکستان پرہیں، پاکستان مزید کسی تجربے یاآزمائش کامتحمل نہیں ہوسکتا، تحریک انصاف کی حکومت جمہوری اقدار اورروایات پریقین رکھتی ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ واقع شگئی سیدوشریف میں حلقہ نیابت سے تعلق رکھنے والے مختلف وفود سے باتیں کرتے ہوئے کیااس موقع پر فود میں شامل افراد نے صوبائی وزیرکواجتماعی اورانفرادی مسائل اورمشکلات سے آگاہ کیااورصوبائی وزیرمحب اللہ خان کی کارکردگی پراطمینان کااظہارکیا، محب اللہ خان نے لوگوں پر زوردیاکہ وہ ان قوتوں کے عزائم ناکام بنادے جو ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن کر لوگوں کو اکسارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ترقی کاپہیہ چلتارہیگا، اورکسی کو ترقی وخوشحالی کی راہ میں رکاوٹ بننے نہیں دیں گے، انہوں نے کہا کہ وقت کاتقاضہ ہے کہ عوام ملک کی عظیم ترمفاد کیلئے عمران خان کادست وبازوبن کر ان سازشوں کو خاک میں ملادے، جس کے تحت موجودہ حکومت کے خلاف صف بندی کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ کسی کے پیٹ میں درد، یامروڑ اٹھتاہے تو اٹھے، ترقی اورخوشحالی کا یہ سفر جاری رہیگا، انہوں نے کہا کہ جمہوریت کاراگ الاپنے والے آزادی مارچ کے قائدین ملک دشمن قوتوں کی آواز بننے کی بجائے تعمیری بات کریں اورقومی اداروں پربلاجواز اوربے بنیاد تنقید سے گریز کریں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کاکوئی ایجنڈا نہیں ہے، بلکہ وہ جمہوریت کوپٹڑی سے اتارنے کے درپے ہیں انہوں نے کہا کہ اس ملک کے عوام نے تحریک انصاف کو پانچ سالوں کیلئے مینڈیٹ دیاہے۔ اورموجودہ حکومت پانچ سال پورے کرکے آئندہ الیکشن میں بھی کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرے گی۔