مردان،گیس منصوبہ پر کام بند ہونے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
مردان(بیورورپورٹ)مردان کے علاقہ گوجر گڑھی کے سینکڑوں مکینوں نے علاقے میں سوئی گیس منصوبے پر کام بند ہونے کے خلاف گیس دفتر کے سامنے احتجاجاً مظاہر ہ کیا مظاہرین نے گھنٹوں تک نعرے بازی کی پیر کے روز گوجر گڑھی کے مختلف محلہ جات شرمخانو پل،افسر آباد،محلہ قاضی صیب،ناناخیل اور دیگر علاقوں کے سینکڑوں افراد پر مشتمل نے سوئی گیس کے ریجنل آفس کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں مظاہر ہ کیا مظاہرین سے خطا ب کرتے ہوئے علاقہ عمائدین حاجی فیاض خان، سجاد حسین،شکیل ناظم، امیر بادشاہ، عالم خان جھانگیر اور اور شاہ زیب باچہ نے خطاب کہاکہ علاقے میں گیس سپلائی کا افتتاح ہوچکاہے سامان بھی ریلز ہوچکاہے تاہم پی ٹی آئی کے رہنما ؤں کے باعث یہ منصوبہ سیاست کی بھینٹ چڑھادیاگیاہے اور لائن بچھانے کے منصوبے پر کام روک دیاگیاہے جو علاقے کے عوام سے سراسر ذیادتی ہے انہوں نے حکام پر واضح کردیا ہم عوامی پر سیاست کرنے اور گیس منصوبے کو نقصان پہنچانے کے کسی صورت اجازت نہیں دینگے اور اس کے خلاف انتہائی اقدام اٹھانے سے دریغ نہیں کرینگے بعدازاں علاقہ عمائدین نے حاجی فیاض خان کی قیادت میں محکمہ سوئی حکام سے ملاقات کی اور انہیں علاقے کے عوام کے مطالبات او رتحفظات سے اگاہ کیا حکام کی یقین دہانی پر مظاہرین پرامن طورپر منتشرہوگئے۔