ایکسپورٹرز پاکستان کی  معیشت کا بہترین اثاثہ  ہے،منیجر عبدالرحمان عباسی

ایکسپورٹرز پاکستان کی  معیشت کا بہترین اثاثہ  ہے،منیجر عبدالرحمان عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور (سٹی رپورٹر) باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاور کے چیف آپریشنل منیجر عبید الرحمان عباسی نے کہا ہے کہ ایکسپورٹرز پاکستان کی معیشت کا بہترین اثا ثہ ہے اور ان کو جو بھی مسا ئل در پیش ہے اُن کو ہنگا می بنیا دوں پر حل کرنے کی بھر پو ر کو شش کرینگے ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے گزشتہ روز آل پاکستان کمر شل ایکسپورٹرز کے وفد سے ملا قا ت کے دورا ن کیا اس دورا ن ایسو سی ایشن کے چیئر مین افتخا ر خا ن، مشتاق احمد،چیف سکیو رٹی آفسیر ملک عشرت جا وید اور دیگر بھی مو جو د تھے ملاقات میں وفد نے جیم سٹون ایکسپورٹرزکو پشاور ائیرپورٹ پر در پیش مشکلات کے ازالے کے لئے تجاویز پیش کیں تاکہ ایکسپورٹرز ممکنہ سہولیات کے ساتھ اپنا کاروبار جاری رکھ کر اپنے لئے رزقِ حلال اور ملک کے لئے قیمتی زرِ مبادلہ حاصل کر سکیں۔