ڈیرہ،رشتہ کے تنازعہ  پر فائرنگ سے 1 شخص زخمی

ڈیرہ،رشتہ کے تنازعہ  پر فائرنگ سے 1 شخص زخمی

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) پہاڑ پور کے گاؤں ڈھلہ میں رشتے کے تنازعہ پر ملزم زاہد خان نے احسان اللہ کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا، پولیس نے زخمی شخص کی رپورٹ پر ملزم کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑ پور کی حدود گاؤں ڈھلہ میں ملزم زاہد خان بلوچ سکنہ ڈھلہ نے احسان اللہ ولد بشیر حسین بلوچ کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ فریقین کے مابین وجہ تنازعہ رشتے پر عداوت بیان کی جاتی ہے، پولیس نے زخمی شخص کی رپورٹ پر ملزم کیخلاف اقدام قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر