پولیو مہم کے خاتمہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے:ڈاکٹر کا ظم نیاز
پشاور(سٹی رپورٹر)صوبہ خیبر پختونخوا کے چیف سیکر ٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ پولیو مہمات کو کامیاب بنائے تاکہ ہمارے آنے والامستقبل معذوری سے محفوظ رہے پولیو مہمات میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی وہ پولیو مہمات کی نگرانی خود کریں گے اور ان مہمات کو موثر بنانے کے لئے موقع پر جاکر نگرانی کریں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پولیو کے حوالے سے صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پرصوبہ کے تمام اضلاع کے کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز،کیپیٹل سٹی پشاورکے پولیس چیف کریم خان، ایمر جنسی آپریشن سنٹر خیبرپختونخواکے کوآرڈینیٹر عبدالباسط، ٹیکنیکل فوکل پرسن ڈاکٹر ندیم جان، این سٹاف آفسر ڈاکٹر اعجاز علی شاہ،یونیسیف ڈبلیو ایچ او، قومی ای او سی اور صوبائی ای او سی کے حکام نے شرکت کی، اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبہ میں متعلقہ سرکاری اور معاون ادارے ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کے فعال تعاون سے ایک جامع حکمت عملی کے تحت انسدادپولیو کی مربوط کاوشیں کررہے ہیں اور تمام تر مشکلات اور چیلینجز کے باوجود حکومت خیبر پختونخوا سے پولیوکا مکمل خاتمہ کرنے میں پرعزم ہے انسداد پولیو مہم کے قومی فریضہ کی انجام دہی کے لئے صوبہ کے ہڑتالی ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے ساتھ بیٹھ کر مسائل کو حل کریں تاکہ بہتر اور کوالٹی انسداد پولیومہمات کے ذریعے صوبہ اورملک سے پولیو کاخاتمہ ممکن ہوچیف سیکرٹری نے محکمہ صحت، محکمہ تعلیم اورفلاح و بہبودکو ہدایات جاری کی کہ ان اداروں کا عملہ بھی اس قومی مشن میں بھرپورحصہ لیں کمشنرز کو ہدایات دی گئی کہ ہائی رسک یونین کونسل ایک اہم ستون ہے جس کے لئے ایک نئی حکمت عملی بنائی جائے تاکہ پولیو مہمات کو اور موثر بنائے چیف چیکرٹری نے محکمہ صحت کو ہدایت جاری کی کہ پولیو فرنٹ لائن ورکرز کی تنخواوں میں اضافہ کیا جائے اس کے ساتھ ساتھ ان کا یہ بھی کہا تھا کہ پولیو ایک قومی مسئلہ ہے اس لئے اس وائرس کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے ہر صورت ہم پولیو مہمات جاری رکھے گئے تاکہ اس ناسورکاخاتمہ جلد ازجلد ممکن ہو سکے۔ اس موقع پر سی سی پی او کریم خان نے اجلاس کو بتایاکہ پولیو مہمات کی کامیابی کے لئے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کو یقینی بنائیں گے اورانسدادپولیو مہمات کو کا میاب بنانے کے لئے ہرحد تک جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو کی راہ میں حائل تمام تر مشکلات اور چیلینجز کے باوجود حکومت خیبر پختونخواسے مکمل خاتمہ میں پرعزم ہے پولیو کا خاتمہ ہمارے صحت مند اور محفوظ مستقبل کے لئے ناگزیر ہے اور پولیو کے خاتمہ کے لئے احتساب اورجوابدہی کا ایک موثر نظام وضع کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ صوبے سے پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کا کردار انتہائی اہم ہے۔