یونیورسٹی انتظامیہ کا ہمارے مطالبات سنجیدہ لینا تشویشناک ہے:ملازمین

یونیورسٹی انتظامیہ کا ہمارے مطالبات سنجیدہ لینا تشویشناک ہے:ملازمین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)یونیورسٹی آف پشاور ایمپلائز ایسوسی ایشن کلاس تھری کے ایگزیکٹو باڈی نے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے 11نکاتی مطالبات سنجیدہ نہ لینے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور وائس چانسلر کی غیر موجودگی کی وجہ سے احتجاجی شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے 5 سے 8 نومبر تک صبح 9 سے 12بجے تک مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے، کلاس تھری ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس زیر صدارت مذکر شاہ منعقد ہوا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈائریکٹوریٹ آف ورکس کے ملازمین صبح 8 سے 11بجے تک ہٹرال کریں اور کام نہیں کریں گے جبکہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے11نومبر کو انجینئرنگ یونیورسٹی چوک میں جنرل باڈی اجلاس کا فیصلہ بھی کیا گیا اجلاس میں چار رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو ہڑتال کو کامیاب بنانے کیلئے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا دورہ کرے گی اور تمام ملازمین کواحتجاج پر امادہ کرے گی۔