عمران خان کے ادھار  پر لئے وزیر،مشیر انہیں گھر  بھجوا کر چھوڑیں گے،چانڈیو

عمران خان کے ادھار  پر لئے وزیر،مشیر انہیں گھر  بھجوا کر چھوڑیں گے،چانڈیو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک میں بڑے بحران کو دعوت دے رہے ہیں، عمران خان اور ادھار پر لئے گئے وزیر اور مشیر مسلسل جلتی پر تیل ڈال رہے ہیں،وزرا آگ اگلتے اور نفرت آمیز بیانات دیتے رہیں گے تو مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اصل تحریک انصاف کے وزرا اپوزیشن کے ساتھ افہام و تفہیم اور مذاکرات چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ادھار پر لئے گئے وزیر اور مشیر ایک ایجنڈہ کے تحت اشتعال انگیز بیانات دے رہے ہیں، اشتعال انگیزی پھیلانے والے وزرا وزیراعظم کو گھر بھیج کر ہی چین سے بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ادھار کے وزا آگ اگل کر اپوزیشن سے حکومت کا تصام کروانا چاہتے ہیں، تصادم ہوا تو حکومت، جمہوریت اور وفاق کیلئے بہتر نہیں ہوگا۔
مولا بخش چانڈیو