مہنگائی بے روزگاری کا طوفان،ووٹ چوری کرنیوالے فارغ،عوامی طاقت سے حکومت بنائیں گے:بلاول بھٹو
اوچ شریف(نامہ نگار‘ سٹی رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان))پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے اوچ شریف میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں الیکشن نہیں سلیکشن ہوئے تھے پاکستان میں کٹھ پتلی حکومت بنائی گئی ہے جب سے سے سلیکشن حکومت آئی ہے جمہوریت پر حملے ہوئے ہیں ایک سال بعد پورا پاکستان مان گیا ہے ہمارا وزیر اعظم دھاندلی کے ذریعے وزیر اعظم بنایا گیا ہے ووٹ چوری کرکے ملک کا وزیر اعظم بنایا گیا ہے جعلی حکومت دھاندلی زدہ حکومت آئی ہے عوام کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے موجودہ حکومت عوام کی طاقت سے نہیں بنی اسے ووٹ چوری کرکے بنایا گیا ہے سلیکٹد وزیر اعظم ہے آج تمام سیاسی رہنماوں کو انتقام کا نشانہ بنا کر گرفتار کیا گیا ہے نواز شریف کو گرفتار کیا گیا اسکی بیٹی مریم نواز کو گرفتار کیا گیا سابق صدر آصف زرداری کو گرفتار کیا گیا ہے آصف علی زرداری کو طبی سہولیات بھی نہیں دی جارہی ہیں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی بہتری کے لیے جنگ لڑتی آ رہی ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان کی بہتری کے لیے کام کیا ہے موجودہ حکومت نے سب کچھ تباہ کر کے رکھ دیا اپوزیشن سے انتقام کے لیے نیب کو استعمال کیا جا رہا ہے موجودہ حکومت عوام دشمن حکومت ہے پاکستان کی قسمت کے فیصلے کرنے والے کوئی آور نہیں عوام کو ہونا چاہئیے عوام کی طاقت سے حکومت بنانی چاہئیے یہ نہیں ہونا چاہئیے کہ الیکشن میں ووٹ رات کے اندھیرے میں چوری کر کے وزیر اعظم بنانا جائے جب سے حکومت بنائی گئی ہے آج ہر طبقہ کے لوگ سخت پریشان ہیں کسان دشمن حکومت ہے عوام دشمن حکومت ہے ہم انشاء عوام کی طاقت سے حکومت بنائیں گے جس سے عام آدمی کو فائدہ ہو گا غریب دشمن حکومت نے مہنگائی کر کے غریبوں سے ایک وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے میں ہر فورم پر آواز بلند کرتا رہوں گا کہ جعلی حکومت ہے کٹھ پتلی حکومت ہے اس سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا نیا پاکستان بنانے والوں نے عوام سے دھوکہ کیا ہے عمران خان نے ہمیشہ عوام سے جھوٹ بولا ہے انہوں نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی نے محترمہ بے نظیر بھٹو نے عوام کو روز گار دیا ہے موجودہ حکومت نے لوگوں سے روز گار چھین لیا ہے مہنگائی کا مقابلہ ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی نے کیا بے نظیر انکم سپورٹ کے ذریعے غریبوں کو معاشی مدد کی گئی ہے صدر زرداری کے دور حکومت میں بھی عوام خوشحال تھے ہر آدمی کا کچن ٹھیک چل رہا تھا یہ کٹھ پتلی حکومت کے وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کروڑوں نوکریاں دوں گا بے گھروں کو گھر دوں گا یہ سب جھوٹ تھا کروڑوں کو نوکریاں دینے کی بجائے الٹا بے روزگار کر دیا ہے لوگوں کو گھر دینے کی بجائے گھر گرائے گئے ہیں ہر طبقہ تاجر,ڈاکٹر,کسان پریشان ہیں انہوں نے کہا کہ اب ہر پاکستانی چاہتا ہے کٹھ پتلی حکومت کے وزیر اعظم کو گھر بھیجا جائے انہوں نے مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ جلسہ میں ہم نے ساتھ دیا ہے اگر دھرنا میں مولانا فضل الرحمن کا ساتھ دینا ہے تو پیپلز پارٹی کی کمیٹی ورکر کے سامنے رکھوں گا کارکنوں نے فیصلہ دیا تو مولانا فضل الرحمن کا دھرنا میں ساتھ دیا جائے تو ضرور دیں گے انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کی آواز ہے کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم سے جان چھڑائی جائے انہوں نے کہا ہمیں نیا پاکستان نہیں پرانا پاکستان چاہئیے پرانے پاکستان میں ہر طبقہ کے لوگ خوشحال تھے اب تو نئے پاکستان میں ہر کوئی پریشان ہے انہوں نے آئندہ پاکستان ووٹ چوری کر کے حکومت نہ بنائی جائے عوامی طاقت سے حکومت بنائی جائے گی جس سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے,بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موجودہ کٹھ پتلی حکومت سے جان نہ چھڑائی گئی تو پاکستان کی ترقی کے خطرہ ہو گا انہوں نے اپوزیشن کو چور چور کہنے والے تو آپکی کارکردگی دیکھائیں انہوں نے پاکستان اور عوام کے لیے کیا کچھ کیا ہے اب عوام جان چکے ہیں کہ پرانا پاکستان ٹھیک تھا یا نیا پاکستان ٹھیک ہے اب عوام کی چیخیں نکل گئیں ہیں مہنگائی بے روزگاری نے غریب عوام کے لیے جینا مشکل کر دیا ہیانہوں کہا آئندہ الیکشن میں عوام کی طاقت سے حکومت بنائیں گے, جلسہ سے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، مخدوم سید احمد محمود اور سابق ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی نے خطاب کیا, بعدازاں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دربار سید جلال الدین سرخ پوش بخاری پر گئے سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری کے پاس بنگلہ بخاری بھی گئے جہاں تبرکات کی زیارت کی۔۔