بلاول کا دورہ ملتان آج سے شروع‘ مختلف وفود سے ملاقاتیں‘ مظفر گڑھ میں جلسے کی تیاریاں تیز
ملتان (سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر میں بلاول بھٹو زرداری چار روزہ دورہ پر رات گئے ملتان پہنچ گئے ہیں بلاول بھٹو زرداری اپنے دورہ ملتان کے دوران آج پیپلز سیکریٹریٹ بلاول ہاؤس ملتان میں عوامی وفودسے ملاقاتیں اور پارٹی رہنما خالد حنیف لودھی کی جانب دیئے گئے عشائیہ میں شرکت کریں گے جن میں چیمبر آ ف کامرس اور کاٹن جینرز ایسوسی ایشن کے ممبران کے علاوہ سماجی سیاسی شخصیات شرکت کریں گی بلاول بھٹو زرداری 6نومبر کو ہائی کورٹ ایسوسی ایشن سے خطاب اور بلاول ہاؤس تنظیمی کارکنان و عہدیداران سے ملاقاتیں بھی کریں گے 7نومبر کو بلاول بھٹو زرداری پیپلز سیکریٹری بلاول ہاؤس میں دن بھر مختلف اراکین اسمبلی، تنظیمی وفود، سماجی سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں 8نومبر کو مظفر گڑھ عوامی اجتماع سے خطاب کر کے بعد اسلام آباد روانہ ہوجائیں گے