وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق آج وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس کا 8نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، کابینہ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔قانون ساز ی سے متعلق خصوصی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈے میں شامل ہے، سی ڈی اے کی تنظیم نو بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔اجلاس میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں سے متعلق پالیسی بھی زیرغور آئے گی، جبکہ نیشنل پاور پارک مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او کی تعیناتی کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آج ہونے والے اجلاس میں نادرا کے مالی سال 2019 کے آڈٹ کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ بنایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق میجر جنرل عامر مجید کی بطور ڈی جی رینجرز پنجاب عارضی تبادلہ کی منظوری دی جائے گی۔ نادرا کے مالی سال 2019 کے آڈٹ کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد