سبی و گردونواح میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے

سبی و گردونواح میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے
سبی و گردونواح میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے

  



کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)سبی و گردونواح میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیااور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سبی و گردونواح میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت3 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کا مرکزسبی سے 66 کلومیٹر جنوب مشرق کی جانب تھا،زلزلے کی زیرزمین گہرائی 40 کلومیٹر تھی ۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا وردکرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے،زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ