تہران میں امریکی سفارتخانے پر حملے کے 40 سال مکمل ہونے پر ایران پر مزید پابندیوں کا اعلان

تہران میں امریکی سفارتخانے پر حملے کے 40 سال مکمل ہونے پر ایران پر مزید ...
تہران میں امریکی سفارتخانے پر حملے کے 40 سال مکمل ہونے پر ایران پر مزید پابندیوں کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)تہران میں امریکی سفارتخانے پر حملے کے 40 سال مکمل ہونے پر ایران پر مزید پابندیوں کا اعلان کردیا گیا۔امریکا نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے قریبی حلقوں پر نئی پابندیاں عائد کردیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پابندیوں کی زد میں آنے والوں میں آیت اللہ خامنہ ای کا بیٹا مجتبیٰ خامنہ ای بھی شامل ہے،آیت اللہ خامنہ ای کے چیف آف سٹاف محمد محمدی گلیایگانی بھی شامل ہیں ،ایرانی مسلح افواج کے سربراہ اور شام کیلئے ایرانی تیل کی شپنگ لائن کھولنے والے ایڈوائزرز پر بھی پابندیاں عائد کردی گئیں۔