سانحہ تیز گام کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ آنے پر افسر سمیت کتنے افراد کو معطل کر دیا گیا ؟ بڑی خبر آ گئی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سانحہ تیزگام کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ چیئرمین ریلوے کوپیش کردی گئی جس کے بعد چھ افراد کو معطل کر دیا گیاہے ۔
ترجمان ریلوے کے مطابق 31 اکتوبر کو پیش آنے والے سانحہ تیزگام کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ملتان عامر محمد داو¿د پوتا سمیت کراچی اور سکھر ڈویژن کے 6 افراد کو معطل کردیا گیا ہے۔ترجمان ریلوے نے بتایا کہ کراچی اور سکھر ڈویژن کے معطل ہونے والے افسران میں کراچی ڈویڑن کے ڈویڑنل کمرشل آفیسر جنید اسلم، سکھر ڈویڑن کےاسسٹنٹ کمرشل آفیسر عابد قمر شیخ اور سکھر ڈویڑن کے اسسٹنٹ کمرشل آفیسر ٹو راشد علی شامل ہیں۔
ان کے علاوہ کراچی ڈویڑن کے اسسٹنٹ کمرشل آفیسر تھری احسان الحق، سکھر ریلوے پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ دلاور میمن اورکراچی ریلوے پولیس کے ڈی ایس پی حبیب اللہ خٹک کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 31 اکتوبر کو کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی تین بوگیوں میں ضلع رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور کے قریب مبینہ طور پر گیس سیلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں 74 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔