تحریک انصاف نے گلے سڑے نظام کو بدلنے کا وعدہ کیاتھا،فضل الرحمان ایساعمل نہ کریں کہ سیاست سے باہر ہوجائیں،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوسی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے گلے سڑے نظام کو بدلنے کا وعدہ کیاتھا،حکومت نے 8انتہائی اہم قوانین میں ریفارمز کی ہیں،مولانافضل الرحمان کی ہارڈ ہٹنگ جاری ہے، مولانافضل الرحمان چاہتے ہیں ہربال پر چھکا لگائیں،فضل الرحمان ایساعمل نہ کریں کہ سیاست سے باہر ہوجائیں،ایسا نہ کریں کہ فیس سیونگ کا موقع نہ ملے۔
اسلام آبادہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے گلے سڑے نظام کو بدلنے کا وعدہ کیاتھا،حکومت نے 8انتہائی اہم قوانین میں ریفارمز کی ہیں،ضلعی عدالتیں جوڈیشل کمپلیکس میں تبدیل ہوں گی،اپوزیشن نے بھی ریفارمزمیں اہم کرداراداکرناہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے23سال جدوجہد کی،وزیراعظم عمران خان قانون کی حکمرانی کی جدوجہد کررہے ہیں، نظام کو بدلنے کی پہلی سیڑھی قوانین میں تبدیلی ہے،وزیراعظم عمران خان قانون کی بالادستی کی جنگ لڑرہے ہیں،عدالتی مسائل کے حل کےلئے خصوصی کمیٹی بنائی جارہی ہے،سستے اور فوری انصاف کی فراہمی حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ مولانافضل الرحمان کی ہارڈ ہٹنگ جاری ہے،مولانافضل الرحمان چاہتے ہیں ہربال پر چھکا لگائیں،فضل الرحمان کامیدان میں آنے کا وقت مناسب نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان موسم،پچ، حالات اور باولر کو دیکھ کر فیصلہ کریں گے،ہارجیت ہوتی رہتی ہے مگر سیاست دان میدان میں رہتا ہے،سیاست دان میدان میں رہ کر سیاست کرتا ہے۔
انہوںنے کہا کہ فضل الرحمان ایساعمل نہ کریں کہ سیاست سے باہر ہوجائیں،ایسا نہ کریں کہ فیس سیونگ کا موقع نہ ملے،امید ہے فضل الرحمان ریٹائرڈ نہیں ہوں گے،امید ہے فضل الرحمان اپنا بیانیہ قومی مفاد کےخلاف نہیں کریں گے،معاون خصوصی نے کہا کہ زمینی حقائق وزیراعظم کے نوٹس میں لائی ،چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے ذمہ داری دی کہ معاملات دیکھوں۔